ابنا: بدھ کی شام ظریف نے بان کی مون سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ بحران شام کا پائدار حل صرف سیاسی طریقے سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے تمام فریق کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے عالمی کوششیں خاص طور پر اقوام متحدہ کی کوششوں کی تہران پوری حمایت کرتا ہے۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح کیا کہ شام کے مستقبل کے تعین کا حق صرف اس ملک کے عوام کو ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنیوا امن مذاکرات کے انعقاد کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس کانفرنس میں ایران کے کردار کو اہم بتایا۔
.......
/169